کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز دھماکے کا مقدمہ پرویز مشرف، حمید گل، چودھری پرویز الہٰی کے خلاف درج کیا گیا تھا مگر آصف زرداری نے اس پر کاروائی رکوادی۔ حکومت سانحہ کارساز کی تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے۔ وہ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومتی دباﺅ کے بعد زرداری دبئی میں بیٹھ کر بینظیرکی شہادت کے حوالے سے بیانات دے رہے ہیں، انہیں آج محترمہ کی شہادت کا احساس ہوا ہے۔