راولپنڈی(نیوزڈیسک)آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کے حوالے سے جاری ویڈیو اور خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا شخص انٹیلی جنس افسر تھا آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کسی انٹیلی جنس افسر کو مارنے کا دعویٰ بالکل غلط ہے ہلاک شخص نہ فوجی ہے نہ ہی انٹیلی جنس کا کوئی افسر یہ دہشت گردوں کے حوالے سے جاری ویڈیو ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے جاری کی تھی آئی ایس پی آر نے زور دیا ہے کہ میڈیا دہشت گردوں کے حوالے ایسے پیغامات نشر کرنے سے گریز کرے۔