لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف ) کے رہنما امجد خان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ایاز صادق کا ساتھ دیں گے .توقع رکھتے ہیں وہ بطور اسپیکر قومی اسمبلی میں غیر جانبدارانہ کردار برقرار رکھیں گے .اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جے یوئی آئی (ف) کی حمایت سے انتخابی مہم کو تقویت ملے گی . یہ مقابلہ نون لیگ کے ادنیٰ کارکن اور ایک پارٹی سربراہ کے درمیان ہے۔ بد تمیزی اور الزامات کی سیاست کرنا صرف عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ ہے . گیارہ اکتوبر کو بڑے مارجن سے فتح حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔انتخابات کے دوران کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی .