پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 122،پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کوتنہاچھوڑدیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کو این اے 122 اور پی پی 147 میں گھمسان کی انتخابی مہم میں جھونک کر تنہا چھوڑ دیا۔ این اے 122 میں تخت لاہور کیلئے جاری جنگ میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے اپنے تمام مادی اور انسانی ”وسائل“ جھونک دیئے ہیں۔ عمران نے این اے 154 میں سٹے آرڈر کے بعد ہر مصروفیت ترک کرکے لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ حتیٰ کہ الیکشن کمشن کے خلاف 4 اکتوبر کا دھرنا بھی موخر کر دیا۔ عمران خان کے لاہور پہنچنے پر تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں جان پڑ گئی۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے اپنے اہم وزراءکو لاہور بھجوا دیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ وزیرمملکت عابد شیر علی‘ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن‘ جھنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم‘ فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے فعال رکن اسمبلی طلال چودھری مسلم لیگ (ن)‘ جلسوں‘ کارنر میٹنگز میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 122 بیرسٹر عامر حسین اور پی پی 147 افتخار شاہد ایڈووکیٹ اکیلے ہی اپنی مہم چلا رہے ہیں۔ بیرسٹر عامر حسن کے گڑھی شاہو میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر اعتزاز احسن‘ منظور احمد وٹو اور ثمینہ گھرکی کارنر میٹنگ میں جلوہ افروز ہوئے تھے۔ ان تینوں کے علاوہ زرداری کے کوآرڈینیٹر برائے پنجاب ندیم افضل چن دو انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کر چکے ہیں۔ ان کے سوا کسی لیڈر‘ کسی ایم این اے‘ سابق وزیر‘ موجودہ سابق عہدیدار کو بیرسٹر عامر حسن کے جلسوں میں شرکت کی فرصت نہیں ملی۔ پیپلزپارٹی ورکر اس صورتحال سے بے حد مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھٹو اور بینظیر بھٹو کی جماعت کو زرداری نے تباہی کے راستے پر ڈال کر خود آنکھیں بند کر لی ہیں۔ ان ورکرز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میاں نوازشریف کیلئے ”محبت“ اور مفاہمت کی پالیسی نے انکی جماعت کو تباہ کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…