اسلام آبا(نیوزڈیسک) حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا،بیماری کا بہانہ کرکے ہڑتال کرنے والے پائلٹس میں کھلبلی مچ گئی،میڈیکل بورڈ کی تشکیل،-چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ مسائل پیدا کرنے والے پائلٹوں کی تعداد کم ہے ، 90 فیصد پائلٹ ہمارے ساتھ ہیں ، پی آئی اے نے پائلٹوں کو شوکاز نہیں دیے، سی اے اے نے دیے ہیں۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات پر معذرت خواہ ہوں، مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہتے ہیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اس ایئرلائن کو اب تک اللہ ہی چلارہا ہے۔ پی آئی اے کے 21 پائلٹس کی بیماری کا معاملہ پر سی اے اے نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ 21 پائلٹس کے جسمانی اور ذہنی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ سی اے اے کا کہنا تھا کہ بیمارہونے والے پائلٹس نے احتجاج کے بعد میڈیکل سرٹیفکیٹس بھجوائے، میڈیکل بورڈ اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ 21 پائلٹس بیک وقت کیسے بیمارہوئے، بیمار پائلٹس کو 8، 12 اور19 اکتوبر کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔