ملتان (نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نےمذہبی جذبات کی توہین پر مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر مولانا فضل الرحمٰن کو 4 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے.روزنامہ جنگ ملتان کے مطابق فاضل عدالت میں ملتان کے سلیم اسلم نے درخواست دائر کی تھی کہ 22 اگست 2014ء کوجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران گانوں اور ڈانس کو ایک مذہبی حوالے سے تشبیہ دے کر مذہبی جذبات کی توہین کی ہے اور یہ توہین دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے ۔