جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مشرف کانام ای سی ایل سے نکال لیاگیا،بھارتی میڈیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالے جانے والے افراد میں شامل ہے، سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے ان کا بیرون ملک علاج ناگزیر ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل سے متعلق نئی پالیسی کے تحت خارج کیے جانے والے 65ہزار افراد کی فہرست میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ 80ءکی دہائی میں شامل کیے جانے افراد اب بھی بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی جس میں کہاگیاہے کہ سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی نے کام کرنا چھوڑ دیاہے جس کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ناگزیر ہوگیاہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مشینری دستیاب نہیں جس سے سابق صدر کا آپریشن ہوسکے اس لئے انہیں ایسے ملک میں علاج کے لئے بھیجا جانا ضروری ہے جہاں سہولیات میسر ہوں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی کمر اور بائیں ٹانگ میں درد شدید ہوگیا ہے جس کے باعث ان کا علاج ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف پر درج سنگین مقدمات کے باعث ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگارکھی ہے۔انہیں اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے بھی بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا تھا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…