کراچی(نیوزڈیسک)انتخابی عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے مختلف وقتوں میں الیکشن ٹریبونل نے تین نشستوں یعنی این اے 122 لاہورپانچ ، این اے 125 لاہو ر آٹھ اور این اے 154 لودھراں ایک پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔ ان نشستوں پر دوبارہ الیکشن کی صورت میں کونسی جماعت کامیابی حاصل کرسکتی ہے؟۔ یہ اندازہ دو اہم سروے رپورٹس کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں این اے 122، این اے 125 اور این اے 154 یعنی ہر حلقے سے 800 سے ز ائد افراد نے حصہ لیا۔یہ سروے کچھ روز قبل ہی کرایا گیا ہے۔ این اے 122 لاہور 5 کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے چند ہزار ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ عمران خان نے انتخابی عذرداری دائر کی اور فیصلہ اپنے حق میں لینے میں کامیاب ہوئے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق اس نشست پر ضمنی انتخاب ہونے کی صورت میں 51 فیصد افراد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ