کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار سوزوکی پک اپ ڈمپر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاقت آباد میں تیز رفتار سوزوکی پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوا ، ٹریفک پولیس کے مطابق سوزوکی پک اپ تیزرفتاری کے باعث راستے میں کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں بیٹھے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔