اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں پولیس نے انوکھا کارنامہ کیا، ملزموں کو تھانے میں بند کرنے کے بجائے باغ کی سیر کرائی گئی، فریئر ہال کی تارِیخی عمارت کے باغ میں پولیس نے دیا ایک انوکھا کارنامہ انجام۔بظاہر پولیس اہلکار نظر آنے والے افراد ہتھکڑیوں میں جکڑے مبینہ ملزمان کو گھنٹوں باغ کی سیر کراتے رہے۔ کیمرہ مین نے استفسار کیا کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے اور ان کا تعلق پولیس کے کون سے محکمے سے ہے تو کوئی حوصلہ افزاء جواب نہ مل سکا۔فیرئیر ہال میں کھڑی بغیر نمبر پلیٹ والی پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ ہتھکڑی لگے 5 ملزمان موجود تھے، سادہ لباس اہلکاروں نے جیو نیوز کے کیمرہ مین کے سوالات سے بچتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔