جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پشاور میں چاکلیٹ خان اور نسوار خان کی دھوم

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چاکلیٹ اور نسوار کے شیدائی انسان تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن پشاور میں دو بکرے بھی یہی شوق فرماتے ہیں جن کی مستی من پسند چاکلیٹ کھانے اور نسوار پھانکنے کے بعد ہی کم ہوتی ہے۔نسوار کھاتے لوگوں کو تو آپ نے بہت دیکھا ہوگا لیکن اگر نسوار پھانکتا بکرا سامنے آ جائے تو دیکھنے والوں کے تو شاید ہوش ہی اڑ جائیں۔پشاور کی سربند بکرا منڈی میں کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے گاہکوں کی جب انہیں نظر آتا ہے لمبے لمبے کانوں والا نسوار کھاتا بکرا جس کا نام ہی مالک نے نسوار خان رکھ دیا ہے ، اسے جب تک اپنی یہ من پسند چیز نہ ملے چارہ ہضم نہیں ہوتا۔ظہور کے پاس صرف نسوار خان ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ خان بھی ہے اور یہ بھی کوئی ملازم نہیں بلکہ بکرا ہی ہے جو چارے سے زیادہ چاکلیٹ کھانے کا شیدائی ہے۔ان مست بکروں کو قابو میں کرنے کیلئے مالک کو ایک کو چاکلیٹ کھلانی پڑتی ہے تو دوسرے کو نسوار کی پھکی دینی پڑتی ہے۔ اسی لئے تو اس کا نام نسوار خان ہی پڑ گیا ہے۔ بکرے بھی اپنی من پسند چیزیں کھا کر تمام مستی بھول جاتے ہیں۔نسوار خان کی قیمت پچاس ہزار جبکہ چاکلیٹ خان چالیس ہزار روپے میں فروخت کیلئے تیار ہے۔ مست بکروں کی اداﺅں نے منڈی کے دیگربیوپاریوں کو بھی دیوانہ کر رکھا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…