اسلام آباد(نیوزڈیسک)پولیس نے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما گل بادشاہ کو افغان مہاجرین کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں حراست میں لے لیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مقدمہ نادرا کی درخواست پر درج کیاجس پر گل بادشاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کیلئے عدالت سے درخواست کی جو کہ مقامی عدالت نے مستر د کر دی۔پولیس نے گل بادشاہ سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔