لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی اعلیٰ پولیس حکام خود کریں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔ امام بارگاہوں ‘ عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کا خود موقع پر جا کر جائزہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان کی مکمل مانیٹرنگ ہونی چاہیے