جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کے دورہ برطانیہ میں ہائی پروفائل سیکورٹی اجلاس ہوں گے

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف برطانیہ کے دورے میں برطانوی حکام کے ساتھ ہائی پروفائل سیکورٹی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، جن میں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔جنگ رپورٹر مرتضیٰ علی شان کے مطابق رائل یونائٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے ’دی نیوز‘ کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف یکم اکتوبر کو ’پاکستان سیکورٹی کانفرنس 2015 ‘ سے خطاب کریں گے ، جس میں سرکردہ تھنکرز، پریکٹشنرز اور سرکاری حکام موجودہ اسٹریٹجک پالیسی اور پاکستان کو درپیش ملکی اور علاقائی سیکورٹی کے مسائل پر بحث کریں گے۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف علاقائی تناظر میں سیکورٹی مسائل بشمول پاکستان کی ملکی سیکورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل کارروائیاں اور کراچی آپریشن جیسے موضوعات کا احاطہ کریں گے۔ وہ اس امر پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ پاک فوج ملکی و غیر ملکی خطرات کو کس نظر سے دیکھتی ہے ، اسی اجلاس میں پاک برطانیہ سیکورٹی ارینج منٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ RUSIکے ریسرچ فیلو کمال عالم نے بتایا کہ موجودہ آرمی چیف ،جو اپنے عہدے کی میعاد کے دو سال پورے کرچکے ہیں، نے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق کیانی سے بالکل مختلف رویہ اپنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ جنرل کیانی متحرک نہیں تھے، وہ خاص طور پر کراچی کے معاملے میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا تھے۔ موجودہ فوجی قیادت ، اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کے لیے ملکی سیکورٹی ان کی اولین ترجیح ہے۔ کمال عالم نے کہا کہ برطانوی نقطہ نظر سے پاکستان انسداد دہشت گردی میں ایک اہم اتحادی ہے ، اور علاقائی سیکورٹی کے تناظر میں نہ صرف ہندوستان اور افغانستان بلکہ مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھی پاکستان ایک اہمیت خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سیکورٹی مسائل اور علاقائی استحکام کے حوالے سے برطانیہ کےساتھ مل کر کام کررہا ہے ، پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اورچین کے ساتھ تاریخی تعلقات کے تناظر میں یہ امر اہمیت رکھتا ہے کہ مغرب اور خاص طور پر امریکہ پاکستان کو کس نظر سے دیکھتے ہیں،جس نے مشرقی ایشیا میں اپنا مدار قائم کررکھا ہے۔ کانفرنس کے دوسرے اجلاس سے میجر جنرل عامر ریاض اور تیسرے اجلاس سے سینیٹر مشاہد حسین پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی کا ایک دوسرے سے تعلق، ملا عمر کی موت اور طالبان میں دھڑے بندی کے اثرات جیسے موضوعات پر خطاب کریں گے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…