اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ ڈاک نے ملک بھر میں منی آرڈرز کی ترسیل پر وصول کی جانے والی فیس میں اضافہ کر دیا ہے گیا، صارفین کو اب دس ہزار روپے کے منی آرڈر پر پچھتر روپے اور بیس ہزار تک کی رقم والے منی آرڈر پر سو روپے ادا کرنے ہونگے جبکہ پارسل کئے گئے سامان پر دس روپے فی کلو کے حساب سے زائد رقم ادا کرنا ہو گی۔ وزارت مواصلات کے نوٹی فیکیشن کے مطابق ملک بھر میں محکمہ ڈاک کی کئی سروسز میں اضافہ کیا گیا ہے رجسٹرڈ ڈاک پر اٹھائیس روپے کی بجائے اڑتیس روپے اور پارسل کیے گئے سامان پر فی کلو گرام ساٹھ کی بجائے سترروپے وصول کیے جائیں گے۔ اس نوٹی فیکیشن کو فوری نافذ عمل قرار دے کر صارفین سے نئے نرخوں کے مطابق رقم کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔