ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

ایازصادق کے مدمقابل علیم خان ”بڑے معاملے“میں پھنس گئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اس پروگرام کے میزبان نے علیم خان سے ان کے ویژن ڈویلپر کے ای او بی آئی کےساتھ مسائل کے بارے میں دریافت کیا ، جسے ان کی ملتان روڈ لاہور میں واقع ریورایج ہاؤسنگ سوسائٹی کے 684پلاٹس خریدنے میں 50کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، جس پر ان کاکہنا تھاکہ یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں ہے اور کوئی بھی ان کے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔ انہوں نےکہا میں پرویز الہٰی کی حکومت میں تھا اور گزشتہ 8 سالوں سے اپوزیشن میںہوں، جس دوران ن لیگ حکومت میں رہی، اگر میرے خلاف کوئی کیس ہے یا میںنے کسی زمین پر قبضہ کیا تو شہباز شریف نے اس عرصے کے دوران میرے خلاف کوئی مقدمہ کیوں درج نہیں کرایا یا مجھے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ مذکورہ مقدمے میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہےکہ اس وقت کے ای او بی آئی کے چیئرمین ظفر گوندل نے بہت زیادہ قیمتوں پر پلاٹ خرید کر ویژن ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کوغیر قانونی فائدہ پہنچایا ۔ ظفر گوندل کو بھی کرپشن کےالزامات کا سامنا ہے ۔ ایف آئی اے کاکہنا ہےکہ ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی کے دو فیزوں میں کل 2ارب 60کروڑ روپے کی زمین خریدی گئی تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے اس زمین کی قیمت کا تعین 1ارب 4 کروڑ روپے کیا گیا، اس طرح مذکورہ زمین کی خریداری میں ای او بی آئی کو 52کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاکہنا ہےکہ ای او بی آئی کی جانب سے خریدے جانیوالے 684رہائشی پلاٹس اور 226کمرشل پلاٹس کو اس کی جانب سے منظوری نہیں دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ویژن ڈویلپرز نے ای او بی آئی کو زمین کے مکمل دستاویزات نہیں دکھائے اور اس طرح اس نے زمین کی اصل حیثیت کو چھپایا ۔ یہ حقائق دونوں کو معلو م ہیں لیکن پھر بھی یہ پلاٹ ویژن ڈویلپر ز نے فروخت کیے اور ای او بی آئی نے خریدے۔ علیم خان کاکہنا ہےکہ ان کی اسکیم میں 7 بینکوں سمیت مختلف اداروں نے اپنے ملازمین کیلئے پلاٹس خریدے۔ ہم کسی سے یہ نہیں پوچھتے کہ آپ نے پلاٹس خریدنے کیلئے اپنے افسران بالا سے اجازت لی یا نہیں ، جو بھی ہماری مقررہ قیمت ادا کرتا ہے اسے ہم پلاٹس فروخت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…