نئی دہلی(نیوزڈیسک)داﺅدابراہیم،پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ داو¿د ابراہیم سے متعلق سوال پر ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں نہیں ہے جبکہ میڈیا میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیںایک بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہیے لیکن دونوں طرف موجود کچھ عناصر پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جماعت الدعو? پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جونہی کوئی ثبوت ملا، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔پاکستان میں اب تک دہشت گردی سے 60 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی ہے۔داو¿د ابراہیم سے متعلق سوال پر ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں نہیں ہے جبکہ میڈیا میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔عبد الباسط نے کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہو جاتا تو ہمارے سارے مسئلے حل ہو چکے ہوتے۔ عبد الباسط نے کہا کہ دونوں جانب جنگ کے بجائے امن کی بات ہونی چاہیے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں