اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوازحکومت نے سردارایازصادق کوقومی اسمبلی کاپھرسپیکربنانے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایازصادق کو ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس بلایاجائے گااوراس اجلاس میں ہی ایازصادق کوسپیکربنانے کے لئے دوبارہ رائے شماری کرائی جائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرلیاہے کہ ایازصادق کوہی قومی اسمبلی کاسپیکرمنتخب کرایاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ ایازصادق کی انتخابی مہم حمزہ شہبازچلارہے ہیں جوکہ مقامی سیاست کے لئے مسلم لیگ(ن) میں اہم حیثیت رکھتے ہیں ۔