اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے موجود ہ الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کااعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونا چاہیے . جدہ اور لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں . میدان چھوڑکر کہیں نہیں جاﺅنگا. چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں . چار اکتوبر کو اسلام آبا د میں جلسہ کرکے دباﺅ ڈالینگے .امید ہے صوبائی الیکشن کمشنر کے ارکان پہلے ہی مستعفی ہو جائیں گے . جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے اصلاحات پر کام شروع کر دیا ہے
جوڈیشل کمیشن کی 40 سفارشات پر عمل کیا جائیگا . این اے 122کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن)کے دو وزراءجسٹس کاظم علی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں . دوسرے کیسز کا فیصلہ آنے تک نہ ہٹایاجائے چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
صوبائی الیکشن کمشنرز نے استعفیٰ نہ دیا تو۔۔ عمران خان
2
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں