”اب کچھ نہیں ہوسکتا“رینجرز کا اعلان

2  ستمبر‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ رینجرز نے کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن پر کسی بھی سیاسی مصلحت کو قبو ل کرنے سے انکا ر کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری رکھنے کے عندیہ دے دیا ہے ۔سندھ رینجرز کا موقف ہے کہ دہشت گردوں اور کرپشن زدہ افراد کا گھیرا تنگ ہوچکا ہے اور اس مرحلے پر کوئی بھی رعایت جاری آپریشن کو متاثر کر ے گی ۔ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کے سخت بیان اورپاکستان پیپلزپارٹی کی باقی ماندہ قیادت کے اسی لب ولہجے کے بعد نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں مفاہمتی عمل متاثر ہونے کے خدشے کے باعث سندھ رینجرزکو پیغام بھیجا گیا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن سست کیا جائے۔ذرائع نے بتایا سندھ رینجرزکوکہا گیا ہے کہ اگراسے کسی سیاسی جماعت کی کسی شخصیت کے بارے میں کوئی شواہد ملیں یاایسی اطلاع جس سے گرفتاری ہوسکتی ہو تواس صورت میں کارروائی کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کواعتماد میں لیا جائے۔ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز نے سیاسی شخصیات سے متعلق شواہدملنے پر ان کیخلاف کارروائی کا عمل سست روی کا شکارکرنے کی یہ درخواست قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔سندھ رینجرزنے موقف اختیارکیا ہے کہ بدعنوان عناصر، دہشت گردوں کی مالی مددکرنے والے،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں اوران کے معاونین اور بدعنوانی میں ملوث دوسرے افرادکا گھیرا تنگ ہوچکا ہے اور اس مرحلے پرکوئی بھی رعایت جاری آپریشن کوبری طرح متاثر کرے گی ۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ رینجرزنے حکومت کوکہاہے کہ کسی بھی بڑی مچھلی پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے اپیکس کمیٹی کوآگاہ کیا جاتا ہے اور اب سندھ حکومت کوبھی اعتماد میں لے لیا جایا کرے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…