اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ انتظامیہ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو ”ماموں“ بنا دیا، وفاقی وزیر کے کندن پور سے نکلتے ہی ریلیف کیمپ اکھاڑ لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف نے اتوار کو بھارتی گولہ باری سے متاثر ہونے والے کندن پور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انھوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس دوران انتظامیہ نے ریلیف کیمپوں پر ریونیو کا عملہ تعینات کر دیا اور جیسے ہی وفاقی وزیر دفاع کندن پور سے روانہ ہوئے حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ریلیف کیمپ اکھا ڑ دیے گئے۔ متاثرہ شہری امداد کی امید لے کر آئے لیکن ریلیف کیمپ نہ ہونے پر خالی ہاتھ واپس چلے گئے۔شہری حلقوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔رابطہ کرنے پر ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر ا?صف طفیل نے بتایا کہ کیمپ اکھاڑے نہیں بلکہ ریلیف کیمپ عارضی لگائے گئے، وفاقی وزیر کے جانے کے بعد ریلیف کیمپوں کا مقصد ختم ہوگیا تھا۔