پشاور( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں موروثی سیاست چھا گئی ، تبدیلی کے نعرے ٹھس ہوگئے ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے بھائی لیاقت خٹک کو نوشہرہ کا ضلع ناظم بنوا دیا۔وزیر مال علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو تحصیل ناظم ڈی آئی خان ، وزیر قانون امتیاز قریشی نے اپنے بھائی اشفاق قریشی کو تحصیل کلاچی کا ناظم اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر خلیق نے بھائی کو تحصیل ناظم بنوا دیا۔وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام کا بیٹا نیاز امیر ضلع ناظم شانگہ بن گیا ، نمائندہ دنیا شانگلہ کے مطابق شانگلہ سے سیاسی شخصیات کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد تحصیلوں کے عہدے پر منتخب ہوئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں