اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیج اداکارہ سائرہ خان کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں اداکارہ کے والد کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔اداکارہ کی والدہ سمیعہ ناز نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل شعیب اورشان سے ان کے بیٹے احسن افتخار کا جھگڑا ہوا تھا۔اتوار کی شب ملزمان نےان کے خاوند افتخار حسین کو ان کی رہائش گاہ سبزہ زار سے بلا یا اور شفیق آباد کے علاقہ میں لا کر قتل کر دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔