واشنگٹن اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان 2050ءتک آبادی میں 344ملین اضافے کیساتھ دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن جائے گا۔امریکہ کے پاپولیشن ریفرنس بیورو(پی آربی)نے 2050ءتک ایسے دس ممالک کی فہرست جاری کی ہیں جن کی آباد میں ہوشربا اضافے کے باعث وہ 2050ءتک دنیا کے دس بڑے ممالک میں شامل ہوں گے۔اس فہرست کے مطابق ان دس ممالک میں شامل پاکستان 2050ءتک آبادی میں 344ملین تک پہنچ جانے کے بعد چھٹے پر پہنچ جائے گا جبکہ دنیا کی آبادی 9.7بلین تک پہنچ جائے گی۔بھارت 2050ءتک آبادی میں 1660ملین تک اضافے کے ساتھ دنیا کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔موجودہ سب سے بڑا ملک چین دوسرے جبکہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا تیسرا ملک بن جائے گا۔