اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ناہید خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو آئینہ دکھادیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دیوار سے لگانے والے رہنما مشکل وقت آنے پر آج کس منہ سے دھتکارے ہوئے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کو پنجاب کے انتخابات میں کھڑے کرنے کیلئے امیدوار نہیں ملتے اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے مستعفی ہونے تک ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا اعلان صرف ایک بہانہ ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ ملکی اداروں کو بلا امتیاز احتساب کرنا چاہیے اور ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے تاثر ملے کہ کسی صوبے یا مخصوص سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔ آج یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا صرف سندھ میںکرپشن ہے کیا باقی صوبوں میں سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں میں کرپٹ افراد موجود نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کا ضرور احتساب ہونا چاہیے لیکن جانبداری کا تاثر نہیں ملنا چاہیے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے اپنے ہی لوگوں نے کارکنوں کو دیوار سے لگا دیا جس کے باعث وہ خاموش ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے یا دوسری سیاسی جماعتوں میں چلے گئے ۔آج کس منہ سے دھتکارے ہوئے کارکنوںسے امیدیں لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے مستعفی ہونے کے مطالبے اور نہ ہونے کی صورت میں ضمنی انتخاب نہ لڑنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی والے بتائیں انہوںنے پنجاب میںپارٹی چھوڑی ہی کہاں ہے ،پارٹی کا ووٹ بینک 8فیصد تک آ گیا ہے اور پارٹی کو امیدوار نہیں مل رہے ۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفوں کا معاملہ تو ایک جواز ہے ۔اگر کسی کو دس ووٹ بھی ملیں تو اسے انتخاب میں آنا چاہیے سیاسی عمل کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…