کراچی(نیوزڈیسک)سوئی سدرن کے افسر میگا کرپشن میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اہم مہرے نکلے ، شعیب وارثی نے 100 کے قریب غیرقانونی کنکشن دئیے ، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔رینجرز کے ہاتھوں گرفتار سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی نے صنعتی ایریا کی فیکٹریوں کو غیرقانونی کنکشن فراہم کئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران میگا کرپشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے اہم مہرے نکلے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے ہاتھوں گرفتار سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی نے ڈاکڑ عاصم کے کہنے پر سو کے قریب غیر قانونی گیس کنکشن دیئے۔یہ کنکشنز کورنگی ، سائٹ اور فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقوں کی فیکٹریوں کو دیئے گئے ۔ غیرقانونی صنعتی کنکشنز سے قومی خزانے کو اربوں روپ کا نقصان پہنچایا گیا ۔