لاہور(نیوزڈیسک ) ملکی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے حلقوں کی طرف سے این اے 122کے ضمنی انتخاب کو حکمران جماعت (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کےلئے سیاسی زندگی ،موت کی جنگ قراردیا جارہا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 122میں دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری ہونے کے بعدعام انتخابات میں کامیاب ہونے والے سردار ایاز صادق کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اورانہوںنے انگلیوں پر دن گنناشروع کردئیے ہیں۔ سردار ایاز صادق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو واضح مارجن سے شکست دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔ اس سلسلہ میں این اے 122 سے (ن) لیگ متحرک کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور ان سے باضابطہ طور پر ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے امیدوار عبد العلیم خان نے بھی قیادت کی طرف سے میدان میں اترے کی تھپکی ملنے کے بعد صلاح مشورے شروع کردئیے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں