لاہور (نیوزڈیسک) سیاست اور انتخابی عمل پر گہری نظر رکھنے والے تجریہ کاروں کے مطابق حلقہ این اے 122میں ہونے والا ضمنی انتخاب امیدواروں کیلئے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ثابت ہوگا ۔عام اور ضمنی انتخابات میں امیدواروں کو ووٹروں کو قائل کرنے کیلئے انتخابی مہم سمیت دیگر اخراجات کی مد میں ایک بڑی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے تاہم سیاسی حلقے این اے 122کے ضمنی انتخاب کو ملکی تاریخ کا مشکل ترین اور غیر معمولی اہمیت کا حامل ضمنی انتخاب قرار دے رہے ہیں اور اسی تناظر میں امیدواروں کو اپنی جیت کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا پڑے گا ۔ اس لحاظ سے این اے 122کا الیکشن ملکی تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ثابت ہو گا۔