لاہور(نیوز ڈیسک ) ایچی سن کالج کے برطرف پرنسپل آغا غضنفر لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ آغا غضنفر کی وکلاءسے مشاورت جاری ہے۔گزشتہ روز انتظامیہ نے آغا غضنفر کو ایچی سن کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ واضح رہے آغا غضنفر کو کچھ عرصہ قبل متعدد اعلیٰ سیاسی شخصیات کے بچوں کو ایچی سن کالج میں داخلہ نہ دینے پر پرنسپل کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ اعلیٰ سیاسی شخصیات کی جانب سے اپنے بچوں کو میرٹ کے خلاف داخلہ دینے پر زور دیا گیا تھااور اس وقت کے پرنسپل آغا غضنفر نے میرٹ کی خلاف ورزی کرنے سے انکار کیا تھا۔ اسی بناءپر آغا غضنفر کو پرنسپل کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے