جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے جوہری پروگرام کےخلاف مغرب کا روایتی پروپیگنڈ ا جاری

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)مغربی ذرائع ابلاغ کاپاکستان کے جوہری پروگرام کے خلاف روایتی پروپیگنڈ ا جاری ہے۔دو امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سالانہ بیس جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے اور ایک دہائی کے اندر اندر پاکستان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی طاقت بن جائے گا۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ “ نے ”کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس“ اور”دی اسٹمسن سینٹر“ کی مشترکا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اپنی جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں پاکستان نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس 100 جبکہ پاکستان کے پاس تقریباً 120 جوہری ہتھیار ہیں۔آئندہ برسوں میں پاکستان کی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی صلاحیت میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس انتہائی افزودہ یورینیم کا ایک بڑا ذخیرہ ہے جسے فوری طور پر کم پیداوار ی جوہری آلات کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پانچ سے 10 سال کے اندر اندرپاکستان کے پاس کم از کم 350 ایٹمی ہتھیار ہوسکتے ہیں۔اس طرح غالباً ہزاروں ایٹم بم رکھنے والے امریکہ اور روس کے بعد سب سے زیادہ جوہری ہتھیار پاکستان کے پاس ہوں گے۔ اخبار کے مطابق رپورٹ پرتبصرے کے لیے پاکستان کے عسکری حکام دستیاب نہیں ہوسکے۔مغربی حکام اور تجزیہ کار پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی درست تعداد اور ان کی صلاحیت جاننے کیلئے کئی سال سے جدوجہد کر رہے ہیں،کئی پاکستانی تجزیہ کاروں نے اس رپورٹ کے اعداووشمار پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ یہ ناقص مفروضے پر مبنی ہیں کہ پاکستان موجودہ ایٹمی مواد کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے پاس تین سو، برطانیہ کے پاس 215اور چین کے پاس 250جوہری ہتھیار ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں پلوٹونیم کے ساتھ ساتھ انتہائی افزودہ یورینیم استعمال کرتا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں خوشاب ایٹمی کمپلیکس میں ایک چوتھا پلوٹونیم ری ایکٹر قائم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ پلوٹونیم کے ذخائر ہے لیکن بھارت زیادہ تر پلوٹونیم توانائی کی پیداوار کیلئے استعمال کرتا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…