لاہور(نیوزڈیسک) دینی مدارس کے خلاف بھی کارروائی شروع،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھرکے دینی مدارس کے اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ، ایف آئی اے174مدارس کو چیک لسٹ میں شامل کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھر کے دینی مدارس کے اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے اور اس تناظر میں 174دینی مدارس کو چیک لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مشتبہ اکاﺅنٹس کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت عام مشتبہ افراد کے اکاﺅنٹس اورغیر قانونی سموںکے خلاف بھی کارروائی جارہی ہے جبکہ کالعدم اوراشتعال انگیزی پھیلانے والی ویب سائٹ کےخلا ف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے اس حوالے سے بتایا کہ دینی مدارس کے اکاﺅنٹس کی چیکنگ کی جارہی ہے اورمدارس کی انتظامیہ میں شامل افراد کے اکاﺅنٹس بھی چیک کئے جارہے ہیں۔ تاہم انہوںنے کہا کہ فی الحال ان اکاﺅنٹس میں آنے والی رقم کے کسی غلط مقصد کے لئے استعمال کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں