لاہور(نیوزڈیسک) سید یوسف رضا گیلانی نے عدالت میں پیش ہونے کااعلان کردیا،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کی تاریخ سے قبل خود عدالت میں پیش ہوجائیں گے .جو کچھ ہورہا ہے وفاقی حکومت کی اجازت سے ہورہا ہے۔ ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اپنی گرفتاری کےلئے کسی کو زحمت نہیں دیں گے اور وہ لوگوں کو تجسس میں نہیں رکھنا چاہتے، وہ پہلے بھی عدالتوں میں جاتے رہے ہیں اور اب بھی جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت نے ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا، وارنٹ جاری ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں