جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات،نوازشریف نے جواب دیدیا

datetime 24  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکل رہے ہیں . یہ آپریشن آگے بڑھتا رہے گا۔وہ پیر کو یہاں وزیراعظم آفس سے ایم کیوایم کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ڈاکٹر فاروق ستارکی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالث مولانا فضل الرحمان ،وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ایم کیوایم کے وفد میں فاروق ستار،وسیم اختر،بیرسٹر سیف ،کنور نوید جمیل و دیگر شریک تھے۔وزیراعظم نے واضح طو رپر کہا کہ کراچی آپریشن سے حالات معمول پر آرہے ہیں ، یہ آپریشن پورے عزم سے شروع کیا اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ عناصر کی یہاں کوئی گنجائش نہیں،فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے۔فرقہ وارانہ عناصر کو پنپنے نہیں دیں گے۔اتفاق رائے سے جمہوری حکومت نے فوجی عدالتیں بنائیں او رسپریم کورٹ نے ان کی توثیق کی اور اب عدالتوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کیفر کردار کو پہنچیں گے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف مجرموں کے خلاف کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم گلہ کرتی ہے تاہم کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ بھی ایم کیو ایم کو ہوگا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس آپریشن میں صرف متحدہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ وزیرا عظم نے کہا کہ آپریشن میں صرف مجرموں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن صر ف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے ہے جس کا جائز گلہ ہے سنیں گے ¾کراچی آپریشن کی تعریف کراچی نہیں پورے ملک والے کر رہے ہیں، یہ آگے بڑھ رگہا ہے اور آگے بڑھتا رہے گا اس آپریشن کے نتائج انشاءاللہ اچھے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں آپریشن ضرب عضب شروع کیا او رپورے ملک میں دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے ہیں، فوج آگے بڑھ کر اہم کردار اد اکر رہی ہے۔حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا اور فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جا سکے



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…