اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی ، انڈیا ، ایران سے براستہ افغانستا ن ”موت“پاکستان میں بانٹی جانے لگی،تہلکہ خیز انکشاف،تین افراد گرفتار

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ترکی ، انڈیا ، ایران سے براستہ افغانستا ن ”موت“پاکستان میں بانٹی جانے لگی،تہلکہ خیز انکشاف،تین افراد گرفتار،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے چھاپہ مار کر کراچی سے 8 کروڑ سے زائد اسمگل شدہ ادویات کو تحویل میں لے کر تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کارپوریشن سرکل جاوید اکبر ریاض نے جمعہ کو پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی ، جس پر اس نے نبی باغ کے علاقہ غازیانی بلڈنگ ، گل پلازہ اور سینٹر پلازہ کے گوداموں سے اسمگل شدہ ادویات برآمد کر لیں جبکہ گودام کے مالک حاجی غلام محمد عرف حاجی گڈو کو ، عادل ملک اور گرداس میڈیکل جنرل اسٹور کے مالک غلام قادر کو گرفتار کر لیا ۔ برآمد کی جانے والی دواو ¿ں میں جان بچانے والی ادویات ، جنسی ادویات کی بڑی مقدار موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادویات ترکی ، انڈیا ، سعودی عرب ، ایران سے براستہ افغانستا ن اور پھر پاکستان میں اسمگل ہوتی ہیں ۔ اسمگل کے دوران ادویات کا ٹمپریچر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے یہ دوائیں قابل استعمال نہیں رہتیں جبکہ ان میں بعض ادویات کو ڈرگ اتھارٹی کی طرف بینڈ اور ان کی خرید و فروخت کے لےے لائسنس ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی جانے والی ادویات کو کھیپیوں کے ذریعہ کراچی ایئر پورٹ اور کراچی کے سمندری راستوں سے اسمگل کیا جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…