ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

رشید گوڈیل کی حالت تاحال خطرے میں ، ابھی تک بولنے سے قاصر ہیں ، ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) رشید گوڈیل کی حالت تاحال خطرے میں ہے ، تاہم ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے ، مصنوعی نالی کے زریعے انہیں خوراک مہیا کی جارہی ہے ، ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال انجم رضوی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی تازہ صورتحال کے بارے میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رشید گوڈیل کو بات کرنے میں 3سے 4دن لگیں گے ابھی وہ میڈیا اور پولیس کو بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ، ان کی رات پرسکون گزری ہے ، ترجمان نے بتایا ہے کہ رشید گوڈیل اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو پہچان رہے ہیں انہوں نے ہاتھ اور آنکھ کے اشارے سے پہچانا ہے ، فی الحال ان کو آئی سی یو سی سے نکالنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے ، ان کی پسلی میں ابھی ایک گولی باقی ہے اس سے انفیکشن پیدا نہیں ہوااس لیے اس سے زیادہ خطرہ نہیں ہے ، خیال رہے کہ کچھ دن پہلے عبدالرشید گوڈیل کو کراچی میں نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور ڈرائیور کے ساتھ خریداری کرکے آرہے تھے ، حملے کے نتیجے میں رشید گوڈیل شدید زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…