لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ےہاں ماڈل ٹاﺅن میں صوبائی وزیرداخلہ کرنل( ر) شجاع خانزادہ شہید اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعاکی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہےد اوردیگر شہداءکی قربانیوں کوزبردست الفاظ میں خراج عقید ت بھی پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہےدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہیدایک بہادر انسان تھے جنہوں نے ملک وقوم کے امن کے لئے اپنی جان نچھاور کی ہے ۔وہ اگرچہ آج دنیا میں موجود نہیں لیکن وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہےں گے اور ان کی قربانی رہتی دنیا تک یادرکھی جائے گی اور قوم پاک دھرتی اس بہادر سپوت کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔انہوںنے کہاکہ شجاع خانزادہ شہےدنے شہادت کا عظیم رتبہ پایاہے ، ان کی قربانی رائےگاں نہیں جائے گی ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداءکا خون رنگ لائے گااور انشاءاﷲ پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا اور ملک امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔انہوںنے کہاکہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کا خون ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو اتارے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شجاع خانزادہ شہےداور دیگر شہداءکے لواحقین کے صدمے میں برابر کے شرےک ہیں۔ پورے ملک میں کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہےدکو شاندار الفاظ میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہےد نے بہادری اور جرات کی شاندار مثال قائم کی ہے ، اسی راستے پر چل کر ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کریں گے اور ملک کو قائدؒ اور اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے ےہ سبق بھی ملتا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ ملک سے غربت،جہالت، بےروزگاری اور معاشرتی تفاوت کے خاتمے کے لئے مل کر کاوشیں کریں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں قیام امن ، عدل وانصاف کے بول بالے ، قانون کی بالا دستی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے دن رات محنت اور جہد مسلسل کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ امید واثق ہے کہ ہم ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور اسے امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے کے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہےدکی شخصیت کے شایان شان ایک ادارے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ کمیٹی شجاع خانزادہ شہید کے نام ادارہ منسوب کرنے کے حوالے سے جلد حتمی تجاویز دے۔صوبائی وزراءرانا ثناءاﷲ،تنویر اسلم ملک ، اقبال چنڑ ، ذکیہ شاہنواز ، ملک ندیم کامران، محمد شفیق، ہارون سلطان، مجتبیٰ شجاع الرحمن ، پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد،معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام نے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج پنجاب بھر میں نماز عصر کے بعد کرنل(ر) شجاع خانزادہ اور دیگر شہدائے اٹک کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہدائے اٹک کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شجاع خانزادہ کو خراج تحسین،شہبازشریف نے اہم اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا
-
گلاس برج سے
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
جیو نیوز کی 10 محرم کو نشر ہونیوالی ڈاکیومینٹری ’سفر عشق‘ کے حوالے سے وضاحت اور معذرت
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سیف علی خان کا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد نیا انکشاف
-
جنوبی ایشیا کے مقروض ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کون سا نمبر ہے؟



















































