کراچی (نیوزڈیسک)عید الفطر پر پاکستانی تقریبا 250ارب روپے کی عیدی بانٹیں گے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں رمضان میں 249ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے ہیں ۔مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 154ارب کے نوٹ جاری کئے تھے ،پچھے برس کے مقابلے میں پاکستانیوں نے تقریبا 100 ارب سے زائد عید کی خریداری سمیت دیگر مدوں میں خرچ کئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے رمضان میں 249ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے، جن میں31ارب کے 100 روپے والے نوٹ جاری کئے گئے۔مرکزی بینک کے مطابق 218ارب کے بڑے نئے نوٹوں کا اجراء کیا گیا ،صرف ایس ایم ایس سروس کے ذریعے عیدی کیلئے 3ارب روپے کے نوٹ جاری ہوئے ہیں۔