اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں اس سال20 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے قومی شناختی کارڈ کے حامل نئے لوگوں کے نام بطور ووٹر انتخابی فہرستوں میں شامل کر لئے ہیں جبکہ ان رائے دہندگان کے نام فہرستوں سے خارج کر دیئے ہیں جو انتقال کرچکے ہیں‘ جنہوں نے قومیت ترک کردی یا پھر جن کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے