منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کا بڑا آپریشن کریں گے، عابد شیرعلی

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ عمران خان کو دماغ کے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ان کا بڑا آپریشن کریں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو بڑا پارسا کہتے ہیں، ان کے جھوٹ گنوائے جائیں تو سارا دن اور رات گزر جائے گی،وہ قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں، اس جھوٹے اور مکار شخص نے پاکستان میں طوفان بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا، اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کے کزن کو ہدایت دے دی ہے اب دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی ہدایت دے، انہوں نے 35 پنکچروں کا جھوٹ عوام سے بولا لیکن جوڈیشل کمیشن میں ایک بھی بات کا ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہیں پورے پاکستان میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اس جھوٹے شخص کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے، بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کا بڑا آپریشن کریں گے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو بے مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہلاکتیں اور بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں، کے الیکٹرک پر مختلف اداروں کے 124 ارب روپے واجب الادا ہیں،حکومتی ٹیم نے انہیں قانون چارہ جوئی کے لیے نوٹس بھی بھیجا ہے تاہم اس سلسلے میں تمام اقدامات نیپرا کرے گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…