کراچی(نیوزڈیسک)ریحام خان کادورہ کراچی ,حکومت کافائدہ بتادیا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریہام خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اگر رفاہی اداروں پر ہی انحصارکرناہے تو ایسی حکومت کا کوئی فائدہ نہیں۔اسلام آباد سےکراچی آمد پر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں ریہام خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں ہلاکتوں پرسیاست کرنے نہیں انسانی ہمدردی کے لئے آئی ہیں، کراچی میں سینکڑوں افرادگرمی سے جاں بحق ہوگئے لیکن صوبائی حکومت نے اپنی ذمےداری پوری نہیں کی، قدرتی آفات کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگرامداد پرچلے گی تو کوئی بھی کام ڈھنگ سےنہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تھر میں بھی لوگوں کو نظرانداز کیا گیا اسی طرح کراچی کے عوام کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے،اگرسارے کام فلاحی اداروں کو ہی کرنا ہیں تو صوبائی اور وفاقی حکومت کا کوئی فائدہ نہیں ۔بعدازاں ریحام خان نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرمی سے متاثرہ زیرعلاج مریضوں سے متعلق علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔جناح اسپتال کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل فیصل واوڈا بھی موجودتھے، اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ ہر پلیٹ فارم پر حکومت سندھ کے خلاف آواز اٹھا ئی ہے۔ریہام خان کل تک کراچی میں ر ہیںگی جبکہ عمران کل کراچی آکر شوکت خانم میموریل اسپتال کے فنڈریزنگ افظار ڈنر میں شرکت کریں گے ۔