بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سیو دی چلڈرن پر پابندی ختم نہیں کی گئی،چوہدری نثار

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیو دی چلڈرن پر پابندی ختم نہیں کی گئی.اسلام آباد میں دفتر بند ہے . حکو مت ملک میں این جی اوز کی مستقل رجسٹریشن کے لیے نئے قوانین مرتب کر رہی ہے ,رجسٹرڈ این جی اوز کو قانون کے مطابق ویزا جاری کیا جائیگا . جتنا کوئی چیخے چلائے قومی مفادات کے خلاف کام کر نے والی این جی او ز پر پابندی لگائینگے ۔پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅ س کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چند روز قبل میں نے اسمبلی سیشن کے دور ا ن این جی اوز کے حوالے سے پالیسی بیان دیا اس دن کے بعد آج تک اس پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں میرے بیان کا متن نکال کر دیکھ لیں کہ میں نے اس میں کیا کہا تھا سیو دی چلڈرن نامی این جی اوز کے خلاف کارروائی ایک دن پہلے ہوئی تھی میں نے یہ کہا تھا کہ این جی اوز ایک اہم سیکٹر ہے ان کو مانیٹر کر نا ضروری ہے حکومت ایک نئی پالیسی لا رہی ہے جس کے تحت سب ریکارڈ پر لایا جائےگا ۔این جی اوز کی اکثریت اچھا کام کررہی ہے تاہم کچھ این جی اوز ایسی بھی ہیں جو پاکستان کے قومی مفاد اور قومی ویلیو سے متضاد کام کررہی ہیں ایسی این جی اوز یا تو راہ راست پر آ جائیں یا پابندی لگا دی جائے میری اس بات کو نوے فیصد میڈیا نے صحیح طریقے سے بیان کیا لیکن میڈیا کے دو چار فیصد حصے نے غلط رپورٹنگ کی اور اس کو سامنے رکھ کر اس پر بات ہورہی ہے اور اداریے بھی لکھے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ جو خدشات اور تحفظات این جی اوز سے متعلق تھے اس کو بات چیت کے ذریعے طے کیا جارہاہے ملک میں ہزار وں این جی اوز کام کررہی ہیں جن میں سے چالیس فیصد غیر رجسٹرڈ ہیں ان کے بارے میں کوئی قانون نہیں یہ این جی اوز پاکستان کے10 سے 18قوانین استعمال کررہے ان ہزاروں این جی اوز کا کوئی ڈیٹا بینک نہیں ان کا کوئی سسٹم آف آڈٹ اور احتساب کا نظام نہیں ہے حکومت نے ایک سال سے یہ کام اپنے ذمے لیا کئی این جی اوز پر پابندی لگائی اور ان کے دفاتر بند کئے ہم پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر نے والوں کو برداشت نہیں کرینگے کسی کو حکومت اچھی لگے یا نہ لگے مگر وہ غلط حقائق سامنے نہ لائے وزیر اعظم کے سپیشل اسسٹنٹ طارق فاطمی کی سربراہی میں وزیر اعظم نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس میں تمام فریقین ہیں اس کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ہیں اس کے تحت این جی اوز کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائے گی پہلے این جی اوز اکنامک افیئر ہینڈل کرتا تھا مگر اب یہ تمام کام وزارت داخلہ کو دیا گیا اس سے پہلے وزارت داخلہ صرف سکیور ٹی کلیئرنس کا کام کیا کرتی تھی انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وفاقی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…