اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے میں بھارت کی تمام تر کوشش ناکام ثابت ہوئیں کیونکہ جہاں بھارت ایک طرف پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے منصوبوں پر خدشات کا اظہار کر رہا ہے تو وہی چین پاکستان میں اقتصادی راہداری کے میگا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان کو مزید فنڈنگ کے فیصلے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کا بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ چین میگا پراجیکٹ کی پایہ تکمیل کی مد میں کتنی اضافی رقم مختص کرے گا لیکن بعض حکام کے مطابق قوی امکان ہے اضافی رقم ایک ارب ڈالر کے قریب ہو سکتی ہے جسے پہلے مراحلے میں ریلوے کی ترقی اور اس کے نئے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چائنہ اس سے پہلے ریلوے کی ترقی کے لئے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مختص کر چکا ہے جبکہ 51 فیصد مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے چین پاکستان کو 46 ارب ڈالر فراہم کرنے کا معاہدہ کر چکا ہے۔