جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں 4ہزار76 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے، اس سلسلے میں لاہور سے 918، شیخوپورہ 245، گوجرانوالہ 609، راولپنڈی 546، سرگودھا 227، ساہیوال 170، ملتان 350، ڈیرہ غازی خان 274، بہاولپور 266اور فیصل آباد سے 471 کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے۔یہ کانسٹیبلز پے اسکیل 5 میں بھرتی ہوں گے جن میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں اور 10 فیصد سابق فوجیوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ بھرتی کئے جانے والے کانسٹیبلز کو صوبے بھر میں کسی بھی مقام پر تعینات کیا جاسکے گا۔ اہلکاروں کی بھرتی کے لئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار شائع کرائے جائیں گے۔ جن میں بھرتی کے قواعد و ضوابط اور امیدواروں کی اہلیت کے بارے میں تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…