بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ایک بار پھر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سند ھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ایک بار پھر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ہے اور سید قائم علی شاہ کی جگہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیراعلی بنانے کی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل(سی ای سی)میں سامنے آنے والی تجویز کو رد کردیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کی میٹنگ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور کرپشن کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے گڈ گورننس کے حوالے سے وزیراعلی کی تبدیلی کی تجویز ایک سینئر رہنما نے پیش کی تھی جس پر کچھ رہنمائوں نے حکومتی کارکردگی میں بہتری لانے پر زور دیا تھا لیکن خورشید شاہ کو قائم علی شاہ کی جگہ وزیراعلی سندھ بنانے کی تجویز محض ایک انفرادی تجویز بن کر رہ گئی اور پارٹی قیادت نے وزیراعلی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق نہیں کیا البتہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بعض محکموں اور وزیروں کے بارے میں گڈگورننس کا تاثر پختہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس ر وز وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بھی پارٹی قیادت نے بعض امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کی میٹنگ کے فیصلوں کے بعد وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ پہلے کی طرح تندہی اور اعتماد کے ساتھ حکومتی فیصلے کررہے ہیں اور صوبائی حکومتی امور میں ان کو فری ہینڈ حاصل ہے وہ قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر ضروری فیصلے ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہیں۔

مزید پڑھئے:گمشدہ چیزیں عورتیں جلد ی تلاش کر تی ہیں یامرد دلچسپ معلومات

 



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…