جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر طاہر القادری 29 جو ن کو صبح 7 بجے لاہور پہنچیں گے، شیڈول جاری

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری 29 جون کو صبح 7 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گے ۔ قائد عوامی تحریک 28 جون کو فلائٹ نمبر EK002 پر دن 2 بجے لندن سے روانہ ہونگے اور 29 جون کو دبئی پہنچیں گے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ فلائٹ نمبر EK624 پر دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے ۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کے باضابطہ شیڈول کا اعلان پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی مشاورتی کونسل کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم، رفیق نجم، قاضی فیض، علامہ سید فرحت حسین شاہ، فرح ناز، سہیل رضا، جواد حامد، عرفان یوسف، میڈیا ایڈوائزر نوراللہ صدیقی سمیت جملہ فورمز کے سربراہان و رہنماﺅں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی اور ان کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔ان کی آمد کے باضابطہ شیڈول کے اعلان پر شرکائے اجلاس نے خوشی سے نعرے لگائے اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔ مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پانی و بجلی کے دونوں وزیروں کو برطرف کیا جائے اور وزیراعظم ٹیلی ویژن پر آکر حالیہ جان لیوا لوڈشیڈنگ کی وضاحت کریں کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے کے باوجود لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟۔اجلاس میں حکومت کو وارننگ دی گئی کہ خیبر تا کراچی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام نڈھال ہیں ،روزہ دار سحری اور افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے ورنہ پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور دھرنے دے گی۔ اجلاس میں ڈاکٹر رحیق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جھوٹ اور کاغذی اعلانات کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بند کر دے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں نندی پور پاور پلانٹ ، قائداعظم سولر پارک کی پیداوار اور درجنوں ایم او یوز کہاں ہیں ؟ ۔انہوں نے کہا کہ پہلے روزے نے ہی حکمرانوں کے جھوٹے اعلانات اور توانائی کے منصوبوں کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکمرانوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کر دے ورنہ گلی گلی میں احتجاج ہو گا ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…