اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سینٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی اتفاق رائے سے بنا ہے۔ اپیکس کمیٹیاں اس کا حصہ ہیں جو اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کر رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کو ڈر ہے کہ ان کے خاص لوگ پکڑے جائیں گے اسی لیے انہیں رینجرز سے تکلیف ہو رہی ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ 11 آر اوز کی جانب سے فراہم کردہ فارم 15 کی کاپیاں مشکوک ہیں 3 ،4 جولائی تک انکوائری کمیشن اپنا کام مکمل کر لے گا۔ فارم 15 پر حکومت میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ گلکت بلتستان انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کیا۔ 10 حلقوں میں جہاں تحریک انصاف اور ن لیگ میں مقابلہ تھا گلگت بلتستان کی حکومتی مشینری نے ن لیگ کو جتوا دیا۔ فوج نے صرف سکیورٹی فراہم کی ہے۔ انتخاب چیف الیکشن کمشنر نے کروائے جو ن لیگ کے کارکن ہیں۔
–
فارم 15 پر حکومت عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش کر رہی ہے، جہانگیر ترین
20
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں