منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

چمن سے گرفتار عمران فاروق قتل کیس میں ملوث دو ملزم اسلام آباد منتقل

datetime 20  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چمن سے پکڑے جانےو الے عمران فاروق کے قتل میں ملوث دو ملزموں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر ملزم محسن اور خالد شمیم کو خصوصی طیارے کے ذریعے لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ٹیم امیگریشن قوانین کے تحت کارروائی کرے گی جبکہ سندھ پولیس ملزموں کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کرے گی جس کے بعد رینجرز اور سیکورٹی ادارے ملزموں کے بارے میں تحقیقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی ادارے محسن اور خالد شمیم کے پاکستان سے غائب رہنے کی مدت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس دوران یہ ملزم کہاں رہے اور کیا کرتے رہے گرفتار ملزموں سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ محسن علی اور خالد شمیم کو جمعرات کو پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…