ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے اہم پیش رفت

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے تجویز تیار کرلی ہے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو الیکشن سے کم از کم60روز قبل بیلٹ پیپر پوسٹ کئے جائیں اور ان کو اس طرح سے محفوظ کیا جائے کہ متعلقہ شخص تک پہنچنے سے قبل کوئی بھی شخص ان کو استعمال نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آکر تو ووٹ ڈال سکتے ہیں تاہم انہیں ملک سے باہر ایسی کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے بیرون ملک رہنے والے شہریوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ وہ بھی ملکی سیاست میں حصہ لے سکیں،قبل ازیںپاکستان تحرےک انصاف نے بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کو ووٹنگ کے حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کےا تھا اور الےکشن کمےشن ، نادرا سمےت تمام حکومتی اداروں سے سنجےدہ اقدامات اٹھانے کے حوالے سے زور دےا ہے۔ پاکستان تحرےک انصاف کے سنئےر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکر عارف علی نے اسلام آباد مےں اہم ترےن پرےس کانفرنس سے خطاب کے دوران کےا اور کہا کہ سپرےم کورٹ بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کو رائے دہی کا حق دےنے کے حوالے سے احکامات صادر کر چکی ہے تاہم حکومت اور اس کے ادارے اس فےصلے کے نفاذ سے مسلسل گرےزاں ہےں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا اور الےکشن کمےشن کی جانب سے پےش کی گئی توجہےات مےں کوئی وزن نہےں، چنانچہ پاکستان تحرےک انصاف نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا فےصلہ کےا ہے اور باضابطہ درخواست جمع کروائی ہے۔ پاکستان تحرےک انصاف کی جانب سے درخواست دھندگان مےں ڈاکٹر عارف علوی، رخسانہ بھٹی ،فرخ ڈال شامل ہےں۔ پاکستان تحرےک انصاف کے رہنماﺅں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مےں مقامی حکومتوں کے انتخابات سے قبل بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کو ووٹنگ کے حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کےا ہے۔



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…