منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی حکومت اور فوج حرمین شریفین کی حفاظت کےلئے تیار

datetime 19  جون‬‮  2015 |

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک )صدر مملکت ممنون حسےن نے کہا ہے کہ سیاسی بیان یا لباس کی جنگ سے کراچی آپریشن یا ضرب عضب میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، کراچی آپریشن منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا، رینجرز اور سندھ پولیس جرائم پیشہ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اقتصادی راہدری منصوبہ بےرونی قوتوں کی آنکھوںمےں کھٹک رہا ہے ،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کی دوستی نہیں ہو سکتی، پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا ہوں گے ،پاکستانی حکومت اور فوج حرمین شریفین کی حفاظت کےلئے ہر وقت تیار ہیں، حوثیوں باغیوں نے سعودی عرب کی ریڈ لائن عبور کی تو ان کا مقابلہ کریں،پاکستان یمن بحران کے حل کےلئے سفارتی محاذ پر سرگرم ہے۔جمعہ کوسعودی اردو نیوز کودےئے گئے خصوصی انٹرویو مےں صدر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کی دوستی نہیں ہو سکتی، پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا ہوں گے ۔صدر ممنون حسےن نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور فوج سعودی عرب کے ساتھ ہوں گے،پاکستان یمن بحران کے حل کےلئے سفارتی محاذ پر سرگرم ہے،جدہ میں ہونے والی او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بھی اسی کا حصہ ہے۔انھوںنے کہا کہ یمن بحران کے آغاز پر وزیراعظم نے سعودی عورتوں کی قیادت سے ملاقات کی۔وزیراعظم نواز شریف نے ترکی، ایران، انڈونیشیاءاور ملائیشیاءکو یمن بحران پر آن بورڈ دیا، یمن بحران کا خونریزی کے بغیر حل دیرپا ہو گا۔انھوںنے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کےلئے جان کی پرواہ نہیں کریں گے۔پاکستانی حکومت اور فوج حرمین شریفین کی حفاظت کےلئے ہر وقت تیار ہیں، مشکل وقت آیا تو سعودی عرب میں مقیم بیس لاکھ پاکستانی حکومت کے ساتھ ہوں گے۔ سعودی مملکت کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے۔صدر ممنون حسےن نے کہاکہ حوثیوں باغیوں نے سعودی عرب کی ریڈ لائن عبور کی تو ان کا مقابلہ کریں گے۔ حوثی باغیوں کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ضرورت پڑنے پر افواج پاکستان سعودی عرب کی مدد کےلئے دیر نہیں کرے گی۔انھوںنے کہاکہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا، کراچی کو جرائم پیشہ افراد ،بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا سے پاک کرنا ہے، ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ کرنا ہے۔انھوںنے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے، آپریشن کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کم ہوئی ہے۔انھوںنے کہاکہ رینجرز اور سندھ پولیس جرائم پیشہ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سیاسی بیان یا لباس کی جنگ سے کراچی آپریشن یا ضرب عضب میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔آپریشن ضرب عضب کے اثرات آج پورے ملک میں محسوس کئے جا سکتے ہیں، آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی بڑا کام ہے، مرحلہ وار واپس بھیجا جا رہا ہے۔صدر نے کہاکہ آئی ڈی پیز نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، فاٹا میں تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیوں کےلئے منصوبے بنائے جائیں گے۔انھوںنے کہاکہ ہمسائیوں کے درمیان چھے تعلقات ہونے چاہےں۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…