بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے پاک فوج کی درخواست پندرہ سال بعد با لآخر منظور کرلی

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے پاک فوج کی جانب سے زمین کے حصول کیلئے پندرہ سال پہلے دی گئی درخواست با لآخر منظور کرہی لی اور افواج پاکستان کے شہداء کے لیے نو ہزار چھ سو ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دیر آید درست آید کے مصداق سائیں سرکار کی پندرہ سال بعد ہی سہی مگر پاک فوج کی درخواست کا خیال آہی گیاجو افواج پاکستان نے 2001 میں دی تھی۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت افواج پاکستان کے 500شہداء کے لواحقین کو زرعی زمینیں فراہم کرے۔جب درخواست یادآئی تو وزیر اعلیٰ نے اتنی جلدی دکھائی کہ اپنے گھر میں فوراً اجلاس بلا لیا۔درخواست پر بحث ہوئی اورجھٹ منگنی پٹ بیاہ کے مصداق چیف سیکریٹری کوسندھ بھر سے افواج پاکستان کو 9ہزار600ایکڑ زمین دینے کاحکم سنا دیا۔جسکا محکمہ جنگلات نے باضابطہ اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جن500 شہداء کو زمینیں دی جا رہی ہیں ان میں 200کا تعلق سندھ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…